ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جھارکھنڈ: بس پلٹنے سے پانچ افراد ہلاک، 30 زخمی

جھارکھنڈ: بس پلٹنے سے پانچ افراد ہلاک، 30 زخمی

Sun, 03 Feb 2019 22:05:35    S.O. News Service

دیوگھر ،3فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جھارکھنڈ میں دیوگھر ضلع کے کچھوا بند گاؤں کے قریب ایک بس پلٹنے سے اس میں سوار تین خواتین اور ایک بچے سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ کم از کم 30 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

مدھپور سب ڈویژن کے پولیس افسر اے اپادھیائے نے بتایا کہ یہ حادثہ ایک خطرناک موڑ پر ہوا جب مسافر پڑوسی دمکا ضلع میں ایک سیاسی ریلی میں حصہ لینے کے بعد باگھمارا گاؤں میں اپنے گھر واپس آ رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ پہلی نظر میں ایسا لگ رہا ہے کہ ڈرائیور نے موڑ پر گاڑی سے اپنا کنٹرول کھو دیا جس کی وجہ سے بس پلٹ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ کچھ دیگرلوگوں کو ایک نجی اسپتال میں داخل ہیں۔جھارکھنڈ کے وزیر راج پالیوار نے متاثرین کے لواحقین کو فوری طورپر50,000روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔


Share: